آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سپر لیگ کا آغاز آج انگلینڈ ، آئرلینڈ میچ سے ہوگا

دبئی(عکس آن لائن ) آئی سی سی(انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) ون ڈے ورلڈکپ سپر لیگ کا آغاز آج انگلینڈ اور آئرلینڈ کے میچ سے ہورہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس سے ورلڈ کپ کوالیفائنگ رانڈ کا بھی آغاز ہوگیا ہے، یہ سیریز دونوں ٹیمیوں کے لیے ورلڈکپ میچ تک رسائی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

ون ڈے لیگ مئی میں شروع ہونا تھی جو کرونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔کرونا لاک ڈوان کے بعد پہلی بار وائٹ بال کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔ ون ڈے چیمپئین شپ میں نئے قوانین کے تحت نو بال پر تھرڈ امپائر نظر رکھیں گے۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ ون ڈے لیگ میں رینکنگ کی ٹاپ 13ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، اس لیگ کے ذریعے 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ کیا جائے گا، ایونٹ میں آئی سی سی کی فل 12 ممبرز اور نیدر لینڈ کی ٹیم شامل ہوگی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ لیگ کی ٹاپ 7 ٹیمیں ورلڈ کپ 2023کے لیے کوالیفائی کریں گی۔دو سال تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں شامل ہر ٹیم 8 سیریز کھیلے گی۔ ممکنہ طور پر ان سیریز کے آدھے میچز یہ ٹیمیں اپنے ہوم گرانڈ میں کھیلیں گی جبکہ بقیہ آدھے دیگر ممالک میں جا کر کھیلنے ہوں گے۔ جبکہ ہر سیریز 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں