ورلڈ کپ

آئی سی سی ورلڈ کپ ،بھارت کے بعد آسٹریلیا نے بھی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

کرائسٹ چرچ (عکس آن لائن)آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں بھارت کے بعد آسٹریلیا نے بھی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف دیا ہے جسے اْس نے باآسانی 34 اعشاریہ 4 اوورر میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،پاکستان کی جانب سے عمیمہ سہیل نے 2 وکٹ حاصل کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے 72 رنز اسکور کرنے والی علیسا ہیلی میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں اس سے قبل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان ویمن ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،

ابتدائی 4 وکٹ 44 رنز پر گر جانے کے بعد کپتان بسمہ معروف اور عالیہ ریاض نے ٹیم کو سہارا دیا اور 99 رنز کی شراکت قائم کی۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، عالیہ ریاض 53 رنز بنا کر آٹ ہوئیں جبکہ کپتان بسمہ معروف نے ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 78 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلانا کنگ نے 2 وکٹ حاصل کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں