لاہور(عکس آن لائن )آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان نے 4پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ،احکامات کے مطابق ڈی ایس پی لیگل آپریشنزI , لاہور محمد اشرف کو ڈی ایس پی لیگل ٹوبہ ٹیک سنگھ،بٹالین کمانڈر (7) پنجاب کانسٹیبلری لاہور شاہد محمود شیخ کو سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کا حکم ، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن VIIIانویسٹی گیشن برانچ پنجاب طارق عظیم کو ٹریفک برانچ پنجاب لاہور ، ڈی ایس پی بلڈنگز /آپریشنلائزیشن پی ایچ پی ہیڈ کوارٹر لاہور عامر حسین باجوہ کو ڈی ایس پی انوسیٹی گیشن III انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
