یوسف رضا گیلانی

آئین کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم تک بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (عکس آن لائن) سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم تک بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا۔

اپنے بیان میں سینٹ میں قائد حزب اختلاف نے کہاکہ آئین کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم تک بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوںنے کہاکہ بجٹ 2021 کی کوئی آئینی حیثیت نہیں کیونکہ اسے این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کے بغیر پیش کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ آئین کی 18ویں ترمیم کے ذریعے بجٹ کو این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم سے مشروط کیا گیا تھا، اپوزیشن جماعتیں غیرآئینی بجٹ کو سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیں گی۔

انہوںنے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ کی منظوری کے بغیر غیرآئینی طور پر بجٹ پیش کرنے کے خلاف گزشتہ روز سینیٹ میں اپوزیشن نے واک آؤٹ بھی کیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی آئینِ پاکستان کے خلاف کوئی کام نہیں ہونے دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں