کراچی (عکس آن لائن) پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف اداکارہ آئمہ بیگ نے اپنی سالگرہ کنسرٹ کے دوران مداحوں کے ساتھ منائی۔آئمہ بیگ کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران آئمہ بیگ کی کچھ مداح کنسرٹ کے دوران کیک لا کر اْنہیں سرپرائز دیتی ہیں۔
جس پر گلوکارہ نے حیران ہوکر اپنی مداحوں سے کہا کہ ‘کیا یہ کیک ان کیلئے بنوایا گیا ہے، اور اس کے اوپر ایک مائیک بھی بنا ہوا ہے اور یہ بہت خوبصورت ہے’۔اْنہوں نے کہا کہ’وہ اپنے تمام مداحوں سے بہت محبت کرتی ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتی ہیں بلکہ اس کے لیے وہ اپنے مداحوں کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں کم ہے’۔آئمہ بیگ نے مداحوں کے ہمراہ کیک کاٹ کر اپنی سالگرہ منائی اور کنسرٹ میں موجود تمام مداحوں کی جانب سے بہت پرجوش انداز میں گلوکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی گئی۔