فاطمہ ثنا

آئر لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہوں، فاطمہ ثنا

لاہور (نمائندہ عکس)پاکستان قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر فاطمہ ثنا ء نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں ٹیم کا مومنٹم دیکھ کر اچھا لگا، آئر لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہوں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں انڈیا کو ہرایا اس سے آئر لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، آئر لینڈ کی ٹیم کا پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا بہت اچھا ہے، سیریز میں جیت کیلئے ہم اپنے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گی۔

فاطمہ ثناء نے کہا کہ میرا ڈیانا بیگ کے ساتھ کمبینیشن اچھا ہے ان کے ساتھ ہی اپنا کیریئر شروع کیا، ڈیانا بیگ انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ٹیم ان کو مس کریں گے، ٹیم میں دیگر کئی فاسٹ بولر ہیں جو آئرلینڈ ٹیم کو چیلنج کریں گی۔انہوں نے کہا کہ میں جب نیٹ بولر تھی تو سوچا کرتی تھی کہ مجھے کب پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا، جب یہاں ٹیمیں آیا کرتی تھیں تو میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔انہوںنے کہاکہ سری لنکا کے خلاف کراچی میں اچھا کراؤڈ میچز دیکھنے کیلئے آیا، امید ہے کہ آئر لینڈ کے خلاف میچز دیکھنے کیلئے بھی کراؤڈ آئے گا، میرا پیغام ہے کہ میچز دیکھنے کیلئے آئیں اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں